صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار

شوبز ڈیسک | پیر 15 اکتوبر 2018 

 ممبئی: بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ’می ٹو‘ مہم سے متعلق کنگنا رناوت نے ایک بارپھرکرن جوہرکو تنقید کا نشانہ بنالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ انڈسٹری میں جاری ’می ٹو‘ مہم پر اپنے خیالات کا اظہارروزہی کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے معروف ہدایتکارکرن جوہرکواقربا پروری پر نہیں بلکہ ’می ٹو‘مہم سے متعلق کچھ بھی نہ کہنے پرتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب بالی ووڈ انڈسٹری اس مشکل وقت سے گزررہی ہے جہاں فنکارایک دوسرے پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا رہے ہیں ایسے وقت میں کرن جوہر سے بڑے ہدایتکاراورشبانہ اعظمی جیسی بڑی اداکارہ کیوں خاموش ہیں اور اس مہم سے متعلق اپنی رائے کا اظہارکیوں نہیں کررہے۔ اداکارہ نے کہا کون جوہرمختلف معاملات پراپنا اظہار خیال کرتے ہیں لیکن وہ اس موقع پر وہ کچھ کیوں نہیں بول رہے اورکیوں خاموش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اس سے قبل کرن جوہرپرفلم نگری میں اقرباپروری کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔