صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ایک ساتھ پروگرام میں شرکت

شوبز ڈیسک | اتوار اکتوبر 2018 

ممبئی: بھارتی مقبول ٹی وی شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کا آغاز بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اور موجودہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوچکا ہے۔

شو کی میزبانی ہمیشہ کی طرح نامور ہدایت کار کرن جوہر کر رہے ہیں جنہوں نے نئے سیزن کے آغاز میں ہی بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو ایک ساتھ مدعو کیا۔

شو کے دوارن لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر پرستاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کے ساتھ رنبیر کپور کو بھی مدعو کرنا چاہیے تھا۔

کرن جوہر نے گزشتہ ماہ ہی سب کو ٹوئٹر پر آگاہ کردیا تھا کہ دپیکا اور عالیہ سے نئے سیزن کو خوش آمدید کہا جائے گا اور  کافی کا پہلا کپ لڑکیوں کی طاقت کے بارے میں ہوگا۔   

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔