صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

جنسی ہراسانی کا معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں، رنویر دپیکا

شوبز ڈیسک | ہفتہ اکتوبر 2018 

نئی دہلی: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جنسی ہراسانی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہیہ معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی متاثر ہیں۔

دپیکا پڈوکون اووررنویر سنگھ نے گزشتہ روز نئی دہلی میں 16 ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراساں کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا، جنسی ہراسانی چاہے کام کرنے کی جگہ پر ہو یا سڑک پر غلط ہے۔

رنویر سنگھ نے کہا جب کسی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس بارے میں بات کرنا بہت جرات مندانہ قدم ہے لہٰذا ہمیں ہراسانی کا شکار ہونے والے شخص کی بات سننی چاہئے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا میرے لیے’’می ٹو مہم‘‘ صرف ایک صنف(خواتین) تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مہم غلط پر صحیح کی جیت ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص جو بدسلوکی  کا سامنا کرتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہمیں اس کی حمایت میں ضرور کھڑا ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ناناپاٹیکر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، کچھ لوگ تنوشری دتہ کا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ ناناپاٹیکر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔