صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

انیل کپور نے 61 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا راز بتادیا

اکثریت ڈیسک | جمعہ اکتوبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کے سدابہار اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے کڑی محنت کرتے نظرآرہے ہیں۔

اداکار انیل کپور کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتاہے جن پر عمر کاکوئی اثر نہیں ہوتا، 61 سال کی عمر میں بھی انیل کپور کسی نوجوان کی طرح بالکل فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔ تاہم ان کے فٹ رہنے کے پیچھے ان کی کڑی محنت شامل ہے۔

حال ہی میں انیل کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھامس ایڈیسن کا مشہور قول لکھا ’’محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا‘‘۔

"There is no substitute for hard work" 
– Thomas A. Edison#FitIndia #fitnessjunkie #fitspiration #workitpic.twitter.com/MpQHcZfmvm

— Anil Kapoor (@AnilKapoor) October 4, 2018

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انیل کپور خود کو فٹ اورجوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کررہے ہیں اور اپنی فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔