صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ایکواڈور سے ہمنگ برڈ کی نئی قسم دریافت

اکثریت ڈیسک | جمعرات اکتوبر 2018 

ایکواڈور: پرندوں کے ماہرین نے ہمنگ برڈ (شکر خورے) کی ایک نئی نوع دریافت کی ہے۔ سبز اور نیلے رنگ کا یہ خوبصورت پرندہ ہر روز اپنے وزن سے دوگنا رس پی جاتا ہے لیکن معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔

ایک سال قبل ماہرین کی ٹیم کے سربراہ فرانسسکو سورنوزا نے اس پرندے کو دوربین سے دیکھا تھا اور ان کا خیال تھا کہ یہ ایک نئی نوع (اسپیشیز) ہے۔  اوریئٹروکائلس سیانولیمس نامی یہ پرندہ گیارہ سینٹی میٹر لمبا ہے جس کی گہری نیلی چونچ ہے۔ اس کا سینہ سفید ہے اور بدن پر نیلا اور ہرا رنگ نمایاں ہے۔

اس کی تفصیل پرندوں کے ایک تحقیقی جرنل اورنیتھولوجیکل ایڈوانسس میں شائع ہوئی ہے۔ یہ پرندہ سرد اور انتہائی بلند علاقوں میں رہتا ہے۔ ایکواڈور کے علاقوں لوجا اور ایل اورو میں یہ پایا جاتا ہے۔ اس کا قدرتی مسکن کان کنی کی وجہ سے تیزی سے تباہ ہورہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے صرف 300 پرندے موجود ہیں۔

ایکواڈور ہمنگ برڈ کا گھر ہے اور یہاں اس کی 123 کے قریب اقسام پائی جاتی ہیں۔ ہمنگ برڈ کا دل ایک منٹ میں 1600 مرتبہ دھڑکتا ہے لیکن رات کے وقت اور شدید سردی میں دل کی دھڑکن کم ہوکر 200 فی منٹ رہ جاتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔