صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

پہلا ڈرون جو آب دوز، کشتی اور ہوائی جہاز کی خصوصیات ایک ساتھ رکھتا ہے

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 29 ستمبر 2018 

فلوریڈا: ڈرون ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت سامنے آرہی ہے اور اب ایک کمپنی نے ایسا مکمل واٹر پروف ڈرون بنایا ہے جو پانی پر تیرسکتا ہے، آبدوز کی طرح غوطہ لگا سکتا ہے اور پرواز تو ہے ہی ڈرون کا کام! دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کنٹرولر بھی مکمل واٹر پروف ہے۔

اسپرائے نامی یہ مشین دنیا کا پہلا واٹر پروف ڈرون بھی ہے جسے امریکی انجینئروں نے تیار کیا ہے جو فضا میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ فلوریڈا میں واقع سویل پرو کمپنی نے اسے بنایا ہے جس کی کراؤڈ فنڈنگ کا ہدف حیرت انگیز طور پر صرف ایک گھنٹے میں پورا ہوگیا۔

اسپرائے ڈرون میں ’4 کے‘ کیمرا، ساکت (اسٹل) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ اس  میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔