صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

اکثریت ڈیسک | بدھ 26 ستمبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورملکہ حسن ایشوریارائے بچن ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

ایشین جیوگرافک میگزین نے یہ فہرست ’’حیرت انگیز ایشینز‘‘کے نام سے جاری کی ہے اور اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

فہرست میں شاہ رخ خان اورایشوریارائے کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، اداکار جیکی چن و دیگر شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔