صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

بی این پی نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کیلیے کمیشن کی حمایت کردی

نمائندہ اکثریت | اتوار 29 جولائی 2018 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے لیے کمیشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بے ضابطگیوں اور الیکشن کمیشن کی غیر ذمہ داری کی پوچھ گچھ کرے، یہ ملک کا واحد الیکشن تھا جہاں 72 گھنٹے تک نتائج روکے گئے جب کہ چند نشستوں کے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم خیالوں اور انتخابات میں متحدہ رہنے والی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد ہوسکتا ہے جب کہ  بلوچستان کے عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔