صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید

بیورو رپورٹ | بدھ 25 جولائی 2018 

 تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائے پاس تعمیر نو کمپلیکس کے قریب ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے اس دوران سیاسی جماعتوں کے لگائے گئے کیمپوں میں ووٹرز میں شامل مشکوک موٹر سائیکل سوار کو سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کی غرض سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور بچوں سمیت 32 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ محفوظ رہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کے ایمرجنسی میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ دو شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، شہداء میں ایس ایچ او بھوسہ منڈی بھی شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔