صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 15 ستمبر 2024 

مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ

disk news | جمعہ 24 مارچ 2023 

نیویارک: جرمنی کے مشہور موسیقار بے ٹہووِن کی موت کے 200 سال بعد ماہرین نے اس کے بالوں کا ڈی این اے تجزیہ کرکے اس کی موت کی وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔

لُڈوِگ وان بے ٹہووِن کے ڈی این اے سے معلوم ہوا کہ وہ معدے کے کئی امراض اور سننے کی صلاحیت میں کمی کا شکار بھی تھا۔ دوسری جانب اس کا جینیاتی تجزیہ بتاتا ہے کہ وہ امراضِ جگر کا شکار تھا یا اس کا امکان تھا۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شاید بے ٹہووِن آخری دنوں میں ہیپاٹائٹس بی کا شکار تھا اور اس کی وجہ کثرت سے مے نوشی کو بتایا جارہا ہے۔

تاہم ماہرین اس کے بہرے پن کی کوئی وجہ نہیں بتاسکے اور اس پر مزید غور کررہے ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات جرنل آف کرنٹ بایالوجی میں شائع ہوچکی ہیں۔ 26 مارج 1827 میں ویانا میں فوت ہوا تھا جب اس کی عمر 56 برس تھی۔

تاریخ کے مطابق بے ٹہووِن شراب کا رسیا تھا اور معمول سے زائد مے نوشی کا عادی تھا۔ اسی وجہ سے اس کا جگر شدید متاثر ہوا اور اسی سے وہ فوت ہوا تھا۔ بے ٹہووِن جیسے عظیم موسیقار کی موت ہمیشہ سے ہی ایک معمہ رہی ہے اور ماہرین نے اس کی وجوہ جاننے کی ہمیشہ سے کوشش کی ہے۔

تاہم اب ٹیکنالوجی سے اس عظیم عبقری کے امراض پر روشنی ڈالنے میں مدد ملی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔