مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کو آواز دی تو انھیں میری موجودگی کا احساس ہوا اور ردعمل کا اظہار کیا۔
لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ہسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ طبعیت میں کچھ بہتری کی امید پیدا ہو رہی ہے، انہوں نے والدہ کو آواز دی تو ان کو میری موجودگی کا احساس ہوا۔
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو چند ماہ قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت برطانیہ میں زیرِ علاج ہیں۔ مریم نواز نے 21 مارچ کو ٹویٹر پر اطلاع دی تھی کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت میں ہیں جہاں انھیں مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا رہا ہے۔