سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں لازمی طور پر پاکستان جانا چاہتا ہوں، اگر عدالتیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تو واپسی ہو سکتی ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ دبئی میں ایک افطار پارٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں لیکن پاکستان جانا بھی چاہوں تو پاسپورٹ نہیں ہے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں لیکن ابھی تک واپسی کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیئے اور گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔ عدالتیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تو واپسی ہو سکتی ہے