صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

کورونا سے انتقال کرنے والوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

محمدیارخان | ہفتہ 21 مارچ 2020 

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔محکمہ ریلیف و بحالی کے اعلامیے میں کوروناسے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

اعلامیے میں مزید ہدایت کی گئی ہےکہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے اور  غسل کے دوران استعمال ہونے والے اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک شہری کا تعلق مردان اور دوسرے کا پشاور سے تھا جب کہ صوبے میں کیسز کی تعداد 20 سے زائد ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔