صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 18 مارچ 2020 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی انیلہ ناز اور ٹیم نے پشاور کینٹ اور یونیورسٹی روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے متعلق آگاہی دینے سمیت ان میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے اور انہیں آگاہی دی کہ وہ نزلہ اور زکام کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں اسی طرح فیس ماسک صرف کورونا وائرس سے بچنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں پیش پیش ہے اور آئندہ بھی اس قسم کے اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ ہم ہی اس شہر کے سپوت ہیں اور اس کی اور عوام کی خدمت ہم پر فرض ہے کیونکہ ہم عوام کی ٹیکسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں جس کی بدولت ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہریوں کیلئے ہر وہ اقدام اٹھائیں جس سے ان کو براہ راست فائدہ ہو۔ ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔