صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

’آپ اتنے بے وقوف کیوں ہیں‘؟ علی ظفر اس بار تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک | پیر 16 مارچ 2020 

پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے خود کا گانا ’میلا لوٹ لیا‘ تیار کرنے کے بعد علی ظفر اپنے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہے ہیں۔علی ظفر نے اب منفرد انداز اپناتے ہوئے لالی وڈ کی معروف فلم ارمان کے گانے ’کو کو کورینا‘ کو ’کو کو  کورونا‘ نا کر گایا۔اس ’کو کو کورونا‘ گانے کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال بھی کیا۔

علی ظفر نے گنگنانے سے قبل کہا کہ ’اس وقت دنیامیں تمام انسانیت ایک بہت بڑی مشکل سے گزر رہی ہے اور اسے ہم سب کو مل کر لڑنا ہے،اس سے ہم کیسے لڑیں گے یہ بھائی بتائے گا‘۔بعد ازاں ویڈیو میں علی ظفر نے گٹار بجاتے ہوئے منفرد گانے کے بول کچھ یوں سنائے ’میرے خیالوں میں چھایا ہے ایک وائرس متوالا سا، اوپر سے شرمیلا سا، اندر شیطان کا سالا سا‘۔

علی ظفر نے اپنے 2 منٹ 14 سیکنڈ ’کو کو کورونا‘ گانے میں  لوگوں کو وائرس سے متعلق احتیاط برتنے کے حوالے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کے حوالے سے بھی الفاظ کو شامل کیا ہے۔لیکن اس مرتبہ بھائی کے مداحوں کو  ان کا یہ انداز کچھ زیادہ نہیں بھایا، جہاں متعدد صارفین نے ان کی کریٹیوٹی کی تعریف کی تو وہیں متعدد صارفین نےانہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

چلیں علی ظفر کے ’کوکوکورونا‘ گانے پر صارفین کے تبصرے جانتے ہیں! یسریٰ کشف نامی کہتی ہیں کہ ’ملتان کے میچ ہارنے، لاہور قلندرز کے جیتنے اور کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ بھی بھائی ہے‘۔ اسد نے علی ظفر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’جن کو ہوگیا ہے یا ہونے کا خطرہ ہے ان سے پوچھو کیا حال ہیں، ٹرمپ جیسوں کو خدا یاد آیا ہوا ہے، آپ یہاں اپنی فنکاریاں جھاڑو اور عوام کو بھی اس پر لگاؤ،  اللّٰلہ تو تب ہی یاد آتا ہے ہمیں جب ہمارے اپنے اوپر آجائے‘۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔