صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مذہبی احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے، نیلم منیر

ویب ڈیسک | پیر مارچ 2020 

اداکارہ نیلم منیر نے ’عالمی یوم نسواں‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ ’اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے‘۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’عالمی یوم خواتین‘ کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔ نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’عالمی یوم خواتین کو ان عورتوں کے لیے منایا جانا چاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔ اداکارہ کی پوسٹ کو کئی افراد نے سراہا اور کئی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔