صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ہمارے پاس سینی ٹائزر ہے، ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے: آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک | پیر مارچ 2020 

کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کرنے اور ہاتھ ملانے سے منع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔چین میں سب سے پہلے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 831 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث اولمپکس گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے جب کہ امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک نے بڑے عوامی پروگرامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایران اور چین میں لوگوں نے ہاتھ کے بجائے پاؤں ملانے شروع کر دیئے ہیں جب کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں کھیل کے دوران ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا۔

لیکن آسٹریلیا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹس لینگر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز میچ کے دوران ہاتھ ملاتے رہیں گے اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے پاس سینی ٹائزر ہیں۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔