صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

افغانستان ؛ خود کش حملے میں 27 افراد ہلاک، عبداللّٰلہ عبداللّٰلہ بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک | جمعہ مارچ 2020 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک سرکاری تقریب پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملے میں اہم سیاسی رہنما عبد اللّٰلہ عبداللّٰلہ اور سابق صدر حامد کرزئی بال بال بچ گئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حزب وحدت پارٹی کے سربراہ عبد العلی مزاری کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خود کش حملہ کیا گیا ہے، تقریب میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے حکومتی حکام کے علاوہ افغانستان کے سابق چیف ایگزیکیٹو عبد اللّٰلہ عبداللّٰلہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی موجود تھے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 29 زخمی ہیں تاہم سابق چیف ایگزیکیٹو عبد اللّٰلہ عبداللّٰلہ اور حامد اللّٰلہ کرزئی حملے میں بال بال بچ گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے خود کش حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے واقعے کی  پر زور مذمت کی، انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے کے بعد سے پُر تشدد کارروائیاں تھم جانا چاہیئے لیکن شر پسند امن پر آمادہ نظر نہیں آتے۔تاحال کسی شدت پسند جماعت نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں بھی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔