صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

لائن ٹریفک بحالی کیلئے تشہیری اور آگاہی مہم شروع

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ مارچ 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے لائن ٹریفک بحال کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کیلئے تشہیری اور آگاہی مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ملٹری پولیس کے ہمراہ باڑہ روڈ پر شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو لائن ٹریفک بحال کرنے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت تیز رفتاری اوور لوڈنگ اور ون ویلنگ سے گریز کرنے سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی اس موقع پر ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ڈی ایس پی ایجوکیشن اور ان کی ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک میں خلل نہیں پڑیگا جس سے شہری بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے اور اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریگا تو وہ نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا ہے بلکہ وہ ایک غیر ذمہ دار شہری بھی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں کیونکہ اکثر اوقات ایک ڈرائیور کی غلطی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس میں ایمولینسز بھی پھنس جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔