صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

جرائم کی روک تھام میں تفتیش نہایت اہمیت کا حامل ہے،ظہور آفریدی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ مارچ 2020 

پشاور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں کینٹ اور صدر ڈویژن میں ہونے والے سنگین جرائم کا جائزہ لیا گیا، خصوصی کرائم میٹنگ میں ایس پی کینٹ تصور اقبال، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد، کینٹ اور صدر ڈویژن ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن نے میٹنگ کے دوران جرائم کی تفتیش اور روک تھام سمیت اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کو ممکن بنانے اور تفتیشی نظام کو مزید موثر بنانے کی خاطر خصوصی ہدایت جاری کیں، میٹنگ کے دوران جرائم بر خلاف مال کے مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور تفتیش کے دوران سنگین مقدمات میں مدعیان کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی، جرائم کی روک تھام میں تفتیش نہایت اہمیت کا حامل ہے، تفتیشی نظام کو مزید موثر بنا کر جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، ناقص تفتیش سمیت غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ تصور اقبال، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد، کینٹ اور صدر ڈویژنز ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کینٹ اور صدر ڈویژنز میں سنگین جرائم کی تفتیش کا جائزہ لینے سمیت جرائم کی روک تھام اور تفتیش سمیت دیگر حل طلب امور کا جائزہ لیا، انہوں نے انوسٹی گیشن سٹاف کو جرائم بر خلاف مال کی تفتیش جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور دوران تفتیش مدعیان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ ناقص تفتیش پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے جس کے تحت ناقص تفتیش پر سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے منشیات خصوصا آئس کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لانے اور ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانے کی بھی ہدایت کی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔