صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میں نمبر ون بھارت کو وائٹ واش کر دیا

ویب ڈیسک | پیر مارچ 2020 

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کی ورلڈ نمبر ون ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

لیکن دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چتیشور پجارا 24 اور ویرات کوہلی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔ فوٹو: اے ایف پیخیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی دو درجے ترقی کے بعد کیویز تیسرے نمبر پر آگئے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔