صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

اخباری نمائندوں کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اساتذہ کو ہراساں کیا جانے لگا

راجہ فرقان احمد | جمعرات 27 فروری 2020 

نیومری: (راجہ فرقان احمد) سالانہ امتحان میٹرک 2020 کے آغاز سے ہی کچھ مفادپرست عناصر استاذہ کو بلیک میل کرنا میں مصروف. تفصیلات کے مطابق بعض اخباری نمائندوں کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں امتحانی سینٹر میں جاکر استاذہ کو بلیک میل کرنے لگے. تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلہڑاہ گلی میں بعض اخباری نمائندوں کی جانب سے استاذہ کو ہراساں کیا گیا جبکہ اگلے دن استاذہ کی حلاف خبر بھی لگائی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی سی ٹیچر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلہڑاہ گلی میں آرائی تعینات کروا کر پورا سینٹر ہی ہائی جیک کر رکھا ہے جبکہ درحقیقت وہ ٹیچر ای ایس ٹی ہے. اس سے پہلے امتحانی سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلہڑاہ گلی میں چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا دوران پیپر اچانک دورہ. چیئرمین بورڈ راولپنڈی چوہدری غلام دستگیر نے کہا کہ سابقہ دور میں اس امتحانی سینٹر کی بہت شکایات تھی. چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے امتحانی سنٹر میں پیپر اپنی موجودگی میں اوپن کروایا اور تقریبا دو گھنٹے امتحانی سنٹر کی نگرانی کی لیکن امتحانی سنٹر میں عملہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کچھ مفادپرست عناصر اس امتحانی سنٹر کوبدنام کرنے کے درپے ہیں. امتحانی سنٹر کے عملے کو مختلف حیلوں بہانوں سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں, ہم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے. سالانہ امتحان میٹرک 2020 امتحانی سینٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلہ گلی نیومری میں نہایت ہی پرامن امتحان ہو رہا ہیں. 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔