صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک | بدھ 26 فروری 2020 

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرابتدا تھی اوراب بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ایٹمی ہتھیار سے لیس ملک بھارت میں نازی فلسفے سے متاثر ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور جب بھی نفرت پر مبنی نسل پرستانہ نظریہ اقتدار سنبھالتا ہے تو وہ ملک میں خونریزی کا باعث بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ پیش گوئی کردی تھی کہ ایک بار یہ جن بوتل سے باہر آگیا تو خون خرابہ اور بڑھ جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں شروعات تھی۔ اب ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہئے، عالمی برادری بھارت کی صورتحال پر لازمی ایکشن لے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بتادینا چاہتے ہیں کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں غیر مسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ  سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔