صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، وزیراعظم

ویب ڈیسک | منگل 25 فروری 2020 

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے،بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا زیروآوراجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، جب کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار اور ہنرمند پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں بے نظیر ائیرپورٹ کے اطراف میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کی اونچائی کے حد کا تعین کرنے، مہرعلی شاہ کی بطور کمشنر انڈس واٹر مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولز آف بزنس میں ترمیم، صدر مملکت عارف علوی، اختر مینگل اور سینٹر جہانزیب جمالدینی کی سیکیورٹی کے علاوہ دیامیر، بھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلیے433 ممنوعہ بورلائسنس اجراء کی منظوری دی گئی، جب کہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابسطہ افراد کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانےمیں ناکام رہا،  کابینہ ارکان کوسفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔