صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

نئے اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیس لڑنے سے معذرت کر لی

ویب ڈیسک | پیر 24 فروری 2020 

نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس لڑنے سے معذرت کر لی۔حکومت نے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے دلائل دینے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ طلب کر لیا تھا۔انور منصور خان کی جگہ حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کیا جس کی تین روز قبل صدر مملکت نے منظوری بھی دیدی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے آپ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سے متعلق کیس میں حکومت کی جانب سے دلائل دینے تھے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے حکومتی نمائندگی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔اٹارنی جنرل کا مؤقف ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراو ہے، حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقررکرنے کی درخواست دی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔