صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ویب ڈیسک | پیر 24 فروری 2020 

 کراچی: احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔

انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا، اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ احد اورسجل کی جوڑی نے ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبولیت حاصل کی جب کہ گزشتہ سال عید پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔