صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ؛ پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

ویب ڈیسک | پیر 24 فروری 2020 

 اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا۔چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔