صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک | ہفتہ 22 فروری 2020 

صدر پاکستان نے پشاور زلمی کےکپتان اور  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت  دینے کی درخواست منظور کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات  پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو   صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے  دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔