صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے: آرمی چیف

ویب ڈیسک | ہفتہ 22 فروری 2020 

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا، یہ دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت تک کا سفر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی اور ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔