صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے ’سیٹی بجے گی‘ کو منحوس کہہ دیا

ویب ڈیسک | جمعہ 21 فروری 2020 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 2 کے ترانے ’سیٹی بجے گی‘ نے شائقین کو اتنا متاثر کیا کہ اس کے بعد آنے والے سیزن 3، 4 اور 5 کے ترانے شائقین کی توجہ کھینچنے میں ناکام رہے۔ پی ایس ایل 2 کے لیے آفیشل ترانہ ’سیٹی بجے گی‘ علی ظفر نے گایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے اتنا  پسند کیا گیا کہ باقی سارے ایڈیشنز میں سب نے ویسے ہی ترانے کی امید باندھ لیں۔

مگر پی ایس ایل کے 3، 4 اور 5 سیزن کے ترانوں نے شائقین کو اتنا مایوس کیا کہ وہ ہر سال ہی سوشل میڈیا پر میمز اور پوسٹ کے ذریعے گلوکار  سے درخواست کرتے ہیں کہ پی ایس ایل ترانہ آپ ہی پیش کریں، اب تک آپ کے معیار جیسا کوئی نہیں۔20 فروری کو پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوا جس کی افتتاحی تقریب میں ایک بار پھر پی ایس ایل 5 کے ترانے ’تیار ہیں‘ پر گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار نے پرفارم کیا جس پر شائقین نے دوبارہ سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

شائقین کی پی ایس ایل ترانوں پر مسلسل تنقید کے باعث علی ظفر نے اپنے ہی مقبول گانے کو منحوس قرار دے دیاعلی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کیا کہ ’اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے یعنی کوئی ازدواجی مسئلہ یا کوئی سماجی مسئلہ، اگر کاروبار نہیں چل رہا، گانا نہیں چل رہا یا ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ نہیں میں ہوں۔گلوکار نے کہا کہ میں اس لیے ذمہ دار ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کے میرے پے رول پر بلاگرز ہیں، کیمبرج اینلیٹیکا کیا ہے، ٹرمپ کیا ہے بلکہ اسے الیکٹ کس نے کروایا۔۔۔ آپ کے بھائی (علی ظفر) نے، تو اس لیے اپنے کمرے میں ایک بورڈ لگائیں اس پر میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر ٹھا ٹھا کرکے ماریں تاکہ دل ہلکا ہو غصہ کم ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔