صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پی ایس ایل 5؛ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

ویب ڈیسک | جمعہ 21 فروری 2020 

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرادیا، کراچی کنگز کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور بینٹون نے کیا، کامران اکمل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا 43 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، ون ڈاؤن آنے والے حیدر علی صرف 4 رنز بناکر چلتے بنے جب کہ شعیب ملک 16 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد لیونگ اسٹون نے  پشاور زلمی کی ٹیم کو سنبھالا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 54 رنز بنائے جب کہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے لیونگ اسٹون کا بھرپور ساتھ دیا اور 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپننگ بلے باز بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 56 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

افتخار احمد نے آخری اوور میں 3 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔