صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

ٹک ٹاک میں والدین کو بچوں کے اکاؤنٹ پر کنٹرول دینے کا فیچر متعارف

ویب ڈیسک | جمعرات 20 فروری 2020 

ٹک ٹاک اس وقت نوجوانوں میں مقبول ترین ایپ ہے اور اسی وجہ سے والدین میں اپلیکشن کے حوالے سے کافی خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جو نوجوانوں کو محفوظ رکھنے میں دیں، اس مقصد کے لیے گزشتہ سال ایج چیکس کو متعارف کرایا گیا جبکہ اب والدین کے مختلف کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فیملی سیفٹی موڈ نامی یہ نیا فیچر والدین کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کو ان کے بچوں کے اکاﺅنٹ سے منسلک کردے گا، جس سے وہ نوجوانوں کی آن لائن شخصیت کے پہلوﺅں کو کنٹرول کرسکیں گے۔اس فیچر کی بدولت والدین فیصلہ کرسکیں گے کہ ان کے بچے کتنا وقت اس ایپ پر روزانہ گزار سکتے ہیں۔

اسی طرح ڈائریکٹ میسجز کو مکمل طور پر ڈس ایبل یا محدود بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نیا ریسٹرکٹڈ موڈ بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین یہ طے کرسکیں گے کہ ان کے بچے اس ایپ پر کس قسم کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے دنیا کے مختلف حصوں میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔