صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

منی کے شیشہ بارز میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک | جمعرات 20 فروری 2020 

فرینکفرٹ: جرمن قصبے ہناؤ کے دو شیشہ بارز میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ہناؤ میں گزشتہ رات دو الگ الگ شیشہ بارز میں گھس کر فائرنگ کی گئی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا۔

البتہ، یہ ضرور پتا چلا ہے کہ قاتل (یا قاتلوں) نے ان جگہوں پر داخل ہوکر فائرنگ کی جہاں لوگ شیشہ پی رہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پہلے بار پر حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ کرد نژاد تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے انہوں نے مبینہ قاتل کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ فی الحال اس معاملے میں تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید اس حملہ آور کا کوئی اور ساتھی بھی تھا جس نے اس پوری کارروائی میں اس کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی جرمن پولیس نے 12 سفید فام نسل پرستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے تفتیش پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا گروہ نیوزی لینڈ کی طرز پر جرمنی میں بھی مسلمانوں کی مساجد، املاک اور کاروبار پر ’’بڑے پیمانے پر اچانک حملوں‘‘ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ بھی اسی گروپ کے کسی کارکن نے کی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔