صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

فلپائن کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک | منگل فروری 2020 

ہانگ کانگ میں نوول کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ اس مہلک وائرس کے مرکز چین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 420 سے تجاوز کر گئی۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص وائرس ہلاک ہوا، جس نے وبا کے مرکزی شہر ووہان کا دورہ کیا تھا اور اسے گزشتہ ہفتے انہیں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ چین سے باہر کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے، اس سے قبل فلپائن میں 44 سالہ چینی شخص اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد لقمہ اجل بنا تھا۔ادھر ہانگ کانگ میں اب تک 15 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے ایک مقامی طور پر منتقل ہوا۔ دوسری جانب ملائیشیا نے اپنے پہلے شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔41 سالہ ملائیشین شہری گزشتہ ماہ سنگاپور گیا تھا، جہاں اس کی ملاقات اپنے چینی ساتھیوں سے ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کا تعلق ووہان سے تھا تاہم ملائیشیا آنے کے ایک ہفتے بعد اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

چین میں نئے ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی

واضح رہے کہ چین میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی۔مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ووہان کے مضافات میں 10 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید طبی آلات پر مشتمل ایک ہزار بستروں کا نیا ہسپتال تعمیر کیا گیا تھا۔

منگل کے روز اس ہسپتال میں پہلے 50 مریضوں کو منتقل کردیا گیا جبکہ 1600 بستروں پر مشتمل ایک اور ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے۔اس کے علاوہ حکام ایک جمنازیم، نمائش گاہ اور ثقافتی مرکز کو ہسپتال میں تبدیل کررہے ہیں جہاں 3 ہزار 400 بستر دستیاب ہوں گے اور وائرس کی معمولی علامات والے مریضوں کو رکھا جائے گا۔

وائرس کا پھیلاؤ

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 20 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے جس میں 20 ہزار 438 مریضوں کا تعلق چین سے ہے۔علاوہ ازیں ہانگ کانگ میں ایک ہلاکت جبکہ 15 تصدیق شدہ کیس اور مکاؤ میں 10 کیس سامنے آئے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔