صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

2 ارب 31 کروڑ روپے کا دُلہن کا جوڑا

ویب ڈیسک | ہفتہ فروری 2020 

جب دُلہن کے عروسی لباس کی بات کی جائے تو دنیا کے معروف ڈیزائنرز ان لباس کو خاص سے خاص تر بنانے کے لیے ہمیشہ ہی کوشاں ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایسے عروسی لباس کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے جب کہ اس عروسی لباس کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی گئی جسے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس قرار دیا گیاہے۔

اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت  2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس  میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں ’اورینٹل فیشن شو‘ کے دوران پیش کیا۔ ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاؤن کا آرڈر  ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس "نائٹ انگیل آف کوالا لمپور" ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔دوسری جانب  دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔