صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 17 اپریل 2024 

اپنی اداوں پہ ذرا غور کریں

آصف اقبال انصاری | پیر 20 جنوری 2020 

نہ تو ہر اختلاف مذموم ہے اور نہ ہر اتحاد محمود۔ اختلاف و اتحاد کا ایک دائرہ کار ہے، جس کی رعایت رکھتے ہوئے اگر اپنا موقف پیش کیا جائے تو بات بگڑنے سے بچ جاتی ہے۔

 سخت سردی کے باوجود پاکستانی سیاست میں عجیب سی گرما گرمی ہے۔ ممکن ہے اسی گرمی کی وجہ سے ہمارے سیاست دانوں کو سردی کا احساس بھی نہ ہو۔ خیر! پاکستانی سیاست میں گرم جوشی کوئی نئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔

 گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل"فیصل واوڈا" ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام" آف دی ریکارڈ" میں فوجی بوٹ ہمراہ لے آئے اور مضحکہ آمیز گفتگو کی"جس کی وجہ سے پروگرام میں شریک "پیپلز پارٹی" اور "ن لیگ" کے رہنما اپنی نشست سے اٹھ کر چلتے بنے۔۔۔۔۔۔۔۔پھر سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی اٹھ کھڑا ہوا۔ جانبین سے جملے کسنے شروع ہوئے۔ خیر یہ منظر کشی تو مقصود نہیں!!!

 موضوع کی مناسبت سے ایک مقولہ ذھن کے کسی کونے میں پڑا ہے، دوران مطالعہ کہیں نظر سے گزرا تھا، سوچا رقم کرتا چلوں، وہ مقولہ ہے" اختلاف!! مگر ادب سے"۔ یقینا یہ بات کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ہوگا کہ دنیا میں بسنے والے سارے انسانوں کا عقیدہ و نظریہ، سوچ و فکر، شکل و صورت، کردار و گفتار بہر جہت یکساں ہو۔ اللّٰلہ رب العزت نے ہر انسان کا نظریہ دوسرے سے مختلف رکھا، میں کچھ سوچتا ہوں اور آپ کچھ سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اختلاف یہی ہے، روز اول سے ہوا یے اور ہوتا رہے گا۔ مگر کیا ہی اچھا ہو کہ اس دوران ادب کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

 قطع نظر کسی سیاسی جماعت کی حمایت اور مخالفت کے، مذکورہ واقعے کے بعد آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیسا تاثر پھیلا ہوگا۔ کیا ایک جماعت کے رہنما کو ایسا غیر اخلاقی رویہ مناسب دیتا ہے اور وہ بھی ایسی جگہ جہاں پوری دنیا دیکھ رہی ہو۔ نتیجتاً ہوا کیا؟ چند دنوں کےلئے پابندی۔۔۔۔۔۔۔ کیا چند دن کی پابندیاں ایک غیر اخلاقی حرکت کی تلافی کردیں گی؟؟؟؟

 ٹھیک ہے، اختلاف رائے سے کوئی نہیں روکتا اور نہ اظہار رائے سے کوئی منع کرتا ہے۔ ایک نہیں ہزار اختلاف کریں، مگر اخلاقی دائرہ کار میں رہ کر۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔