صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مسلح موبائل سنیچرز دھر لئے گئے، اسلحہ اورمنشیات برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 17 جنوری 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھینے میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا افغانستان سے ہے جو منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوںسے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز،نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے سمیت منشیات فروشی میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے ایک عدد موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ سمیت مسروقہ رقم اور ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جن میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی توصیف ولد مدثر سکنہ سردار احمد جان کالونی نے تھانہ پہاڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی اس سے گھر جاتے ہوئے 2نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے ، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرملزمان خالداور بیداربخت پسرآن ابراہیم ساکنان افغانستان کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت منشیات فروشی میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موٹرسائیکل ،وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ، مسروقہ رقم اور 440گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان سے مزید شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔