صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ٹریفک پولیس اور پی ڈی اے ان ایکشن'10افراد گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 17 جنوری 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور اور پی ڈی اے نے تجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف وزی پر 86افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز ڈی ایس پی حیات آباد اور انچارج حیات آباد نے ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے کے ہمراہ کارخانو مارکیٹ آر ایم آئی ایچ ایم سی اور شمالی مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کو گرفتار کرلیا بعد ازاں جمرود روڈ اور آر ایم آئی میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر کے دوران سفر فون کے استعمال پر 8 ہیلمٹ پہنے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 27موٹر سائیکل سواروں بغیر سیٹ بیلٹ کے ڈرائیونگ کرنے پر 25 کالے شیشوں کے استعمال پر 8 اور ممنوعہ اوقات میں ٹریلر براستہ حیات آباد چلانے پر 8 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جس کے تحت خلاف ورزی کرنیوالوں سے جرمانوں کی مد میں 36 ہزار روپے سے زائد وصول کئے گئے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔