صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

خواتین کے مسائل فوری حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، محمد علی گنڈاپور

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 17 جنوری 2020 

پشاورسی سی پی او پشاورمحمد علی گنڈا پور نے کہا ہے کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور دیگر شہریوں سمیت خواتین کے مسائل کو فوری حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس کی جانب سے پال دفتر سمیت آٹھ مختلف تھانوں میں خصوصی وومن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جو تھانہ گلبرگ، حیات آباد، غربی، گلبہار، ٹائون،شرقی ،چمکنی اور پال (پولیس اسسٹنٹس لائن) میں کامیابی کے ساتھ خواتین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جہاں لیڈیز پولیس اہلکار ہمہ وقت موجود رہتی ہیں جن کی وجہ سے مظلوم خواتین کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا۔سی سی پی او پشاورمحمد علی گنڈا پور نے کہا کہ پشاور پولیس دیگر شہریوں کے جان و مان کے تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنے سمیت خواتین کے مسائل کو بھی پوری خوش اصلوبی اور جانفشانی کے ساتھ بروقت حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر آٹھ مختلف تھانوں اور پال دفتر میں وومن پولیس ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں ہمہ وقت قابل اور تعلیم یافتہ خواتین پولیس اہلکار موجود رہتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پشاور پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری و ساری ہے جس کا مقصد شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت معاشرے کے پسے اور مظلوم طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آر ہے ہیں، وومن ڈیسکس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ذریعے خواتین کی شنوائی کو ممکن بناتے ہوئے گھریلوتشدد، جائیداد تنازعات،شوہر کیساتھ مسلے مسائل سمیت دیگر تنازعات کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔