صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا سمیت 318 ارکان اسمبلی وسینیٹ کی رکنیت معطل کر دی

ویب ڈیسک | جمعرات 16 جنوری 2020 

اسلام آباد: لیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی۔

جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیرنورالحق قادری، صداقت عباسی، عامر کیانی، ثناءاللّٰلہ مستی خیل، فرخ حبیب ،راجا ریاض، طارق بشیر چیمہ ،عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان، عبدالقادر پٹیل، برجیس طاہر اور راجا پرویزاشرف شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔