صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مواخذے کی کارروائی: کانگریس میں 21 جنوری سے ٹرمپ کیخلاف کارروائی کا آغاز ہو گا

ویب ڈیسک | جمعرات 16 جنوری 2020 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دستخط شدہ آرٹیکل سینیٹ کو بھجوا دیئے گئے۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آرٹیکلز پر دستخط کر کے سینیٹ بھجوا دیئے ہیں جس میں دونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی 21 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے مواخذے کی صدارت کرنے والےامریکی چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے۔ادھر وائٹ ہاؤس عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا سارا معاملہ صرف دو ہفتوں میں نمٹ جائے گا، صدر کو الزامات سے بری کر دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بیکار اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے کچھ نہیں نکلے گا اور ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں ان کے حق میں ثبوت پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔