صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 جنوری 2020 

ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ادا

راجہ فرقان احمد | منگل 14 جنوری 2020 

راولپنڈی:(راجہ فرقان احمد) ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول روات کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خود کشی کرنے والے پولیس ٹریننگ سکول روات کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل سمیت دیگر سینئر افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسد خاکی کو سلامی پیش کی. نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو تدفین کے لئے مکمل اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ روانہ کر دیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔