صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

سب کا پیارا۔۔۔ محمد فہد ملک

اویس احمد | منگل 14 جنوری 2020 

محنت کے بغیر کچھ کبھی بھی حاصل نہیں ہوتا، چاہے عزت ہو، دولت ہو، شہرت ہو جو بھی ہو محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتا، دنیا کے بڑے بڑے لوگوں نے جو عروج و بلندی حاصل کی وہ سبھی محنت کی بدولت ہے، میرے ملک پاکستان کو بھی اللّٰلہ نے یہ خاصیت دی ہے کہ یہاں لا تعداد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے محنت کر کے وہ مقام حاصل کیا ہے کہ جس کی وجہ سے آج میرے وطن عزیز کا نام ساری دنیا میں روشن ہے، اکتوبر 2009 ءپشاور میں پیدا ہوا، فہد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، فہد بچپن ہی سے محنتی اور ذہین طالب علم تھا اور بچپن ہی سے غریبوں اور نادار لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ دل میں رکھتا تھا، اسی بنا اس نے اپنے نام پر فاﺅنڈیشن بھی قائم کی جس کا مقصد غریبوں اور نادار لوگوں کی مدد کےساتھ ساتھ ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے جو پیسہ یا سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیںفہد کی تقاریر سے بھی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اگر انسان محنت اور کوشش کرے تو وہ کچھ بھی سکتا ہے اور طالب علموں کےلئے تو اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ محنت اور کوشش کےساتھ ساتھ ماں باپ سے دعائیں بھی لےں تو فہد سے بھی آگے جاسکتے ہیں یعنی مجھ سے بھی زیادہ اعلیٰ مقام پاسکتے ہیں، فہد ایک ہونہار طالب علم ہے اور اس کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ وہ اپنی سکول کے ”سپر سکواڈ“ کا ہیڈ ہےجو ٹیسٹ کے ذریعے محنت کرتا ہے کالم لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ فہد ملک جیسا ہو سکتا ہے لیکن شرط صرف صحیح نگرانی ہے چاہے وہ سکول میں ہو، گھر میں ہو، کھیل کے میدان میں ہو، مدرسے میں ہوجہاں بھی ہو اس کی صحیح نگرانی کرنی چاہئے، سکول میں تو یہ اساتذہ کا کام لیکن گھر سے لیکر کھیل کے میدان یہ ساری ذمہ داری والدین کی ہے اگر وہ اپنے بچے کی صحیح پرورش اور نگرانی کریں تو اس کا بچہ بھی فہد اور حماد صافی جیسا بن سکتا ہے، آج کے بہت چھوٹے چھوٹے بچے تمباکو نوشی کرتے ہیں ، غلط حرکات کرتے ہیں یہ سب والدین اور اساتذہ کی صحیح نگرانی نہ کرنے کی وجہ سے ہے ، یہ سب اور سب ہمارے والدین اور اساتذہ کی غلط نگرانی کی وجہ ہے، میں خود (مصنف) بھی اتنیعمر کا نہیں لیکن اپنے اردگرد جب نظر دوڑاتا ہوں تو کوئی سگریٹ پیتا ہے تو کوئی نسوار اور کوئی دیگر کاموں میں مشغول ہوتا ہے، ہمارے ہاں منشیات تو آج کل بہت عام ہے مطلب چھوٹوں بڑوں دونوں میں یکساں پائی جاتی ہے، دنیا نے کتنی ترقی کرلی لیکن پاکستان بہت ہی پیچھے رہ گیا ہے، میری والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کی صحیح طریقے سے تربیت کر کے نہ صرف معاشرے بلکہ پاکستان کی ترقی کےلئے کردار ادا کر سکتے ہیں ، کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی پاتی ہیں، اللّٰلہ فہد ملک کو بھی مزید کامیاب و کامران کرے اور پاکستان کے ہر بچے کو فہد جیسا بنا دے، آمین

نہیں ہے نا امید اقبال !اپنی کشتی ویرا سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔