صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

پختونخوا پولیس کی کروڑوں کی پراپرٹی اونے پونے داموں لیرپر دینے کا انکشاف

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 13 جنوری 2020 

 پشاور خیبر پختونخوا پولیس کی کروڑوں کی پراپرٹی اونے پونے داموں لیز پر دینے کا انکشاف'کرپشن کے الزام میں معطل سپاہی تھانیدار بن گیا اور کار خاص کے فرائض سونپ دیئے گئے ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں تیس مرلے کی کمرشل زمین جو کہ پولیس کی ملکیت ہے کومل ملاپ سے اونے پونے دیا جاچکا ہے جس میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر غبن نکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس زمین کی اصل قیمت تیس لاکھ روپے مرلہ ہے جبکہ لیز دینے والے کو یہ زمین صرف اور صرف 5ہزار روپے کرایہ پر فی دکان دی گئی ہے جہاں وہ تین دکانیں تعمیر کر چکا ہے۔لیز پورے 32سال کیلئے عنایت کیاگیا ہے،یہ لیز ایگریمنٹ وحید نامی شخص کو ایک ایس ایچ او کے تواسط سے ملا جہاں مبینہ طور پر ڈی پی او کے نام سے 70لاکھ میں ڈیل کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران حیات اللّٰلہ نامہ سپاہی جو بد عنوانی میں برخاست تھا کو دوبارہ لا کر ڈائیریکٹ تھانیدار بنا دیا گیا اور ساری ڈیل اسی کے ہاتھ کی گئی صرف یہی نہیں بلکہ سابقہ ڈی پی او نے جاتے جاتے ایک اور احسان لیز ہولڈر پر کر ڈالا اور اسے مزید 6دکانوں کی تعمیر کی جازت دیدی، ذرائع نے بتایا کہ کمرشل ایریا ہونے کی وجہ سے ایک دکان کا کرایہ اس وقت 40 سے 50 ہزار بنتا ہے  بتایا جارہا ہے کہ کہ یہ لیز 45لاکھ روپے میں ایک اور شخص مانگ رہا ہے مگر مل ملاپ کی وجہ سے اسے نہیں دیا جا رہا ہے۔مبینہ طور پر پنجاب کے اس ڈی پی او  کا ایک بنگلہ نتھیا گلی اور ایک ایبٹ آباد میں ہونے کے علاوہ کئی فیکٹریوں کا بھی مالک ہے،کوہاٹ کے عوامی حلقوں نے موجودہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ثنااللّٰلہ عباسی سے اپیل کی ہے کہ پولیس پراپرٹی کے بارے میں انکوائری کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔