صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

گجرات میں گھر میں آتشزدگی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک | اتوار 12 جنوری 2020 

 گجرات کے نواحی گاؤں گوچھ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ماں 5 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ گھر میں موجود ماں نسیم بی بی. 2 بیٹے 25 سالہ فیصل اور 30 سالہ کاشف، بیٹیاں طیبہ، زوبیہ، اور مدیحہ شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ گجرات سے 35 کلومیٹر دور نواحی گاؤں گوچھ میں پیش آیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔