صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

۔تھانہ اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

یاسر خان | بدھ جنوری 2020 

نوشہرہ :۔تھانہ اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹرکار سے26 کلوگرام چرس اور 3.5 کلوگرام افیون برآمد.ملزمان گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پرمنشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔ خالد خان ڈی ایس پی  پبی کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر ایس ایچ او مختیار خان اضاخیل کی سربراہی میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے  منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ حسب اطلاع عجب باغ کے قریب ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ایک مشکوک موٹرکار نمبر  کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 26 کلوگرام چرس اور 3.5 کلوگرام افیون برآمد۔ ملزمان عدنان ولد سید عرب خان اور اشرف علی ولد اجمل ساکنان بونیر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج۔مزید تفتیش جاری۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔