صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

اداکارہ میرا کو شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک | منگل جنوری 2020 

کراچی: پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر مہنگا پڑگیا۔
گزشتہ روز اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میرا نے تصویر کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ تصویر کب کی ہے اور کس موقع پر لی گئی تھی اور ان کا یہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد کیا ہے۔تاہم میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کرر ہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے۔ ایک اور صارف نے میرا کو ان کے دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ پاگل تو نہیں ہوگئی ہیں ۔ کسی سستے اسپتال سے اپنا دماغ سیٹ کروائیں امید ہے فائدہ ضرور ہوگا کم عقل عورت۔

ہزار جمیل نامی صارف نے میرا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ حریم شاہ بننا چاہتی ہیں؟ جب کہ ایک اور صارف نے کہا اچھا تو یہ حریم شاہ کی کزن ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اورشیخ رشید کے درمیان لائیوکال کی ویڈیو نے پاکستانی سیاست میں ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔