صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

'آئٹم گرل' کہنے پر عامر لیاقت کو مہوش حیات کا کرارا جواب

ویب ڈیسک | پیر جنوری 2020 

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے چند روز قبل ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی مذمت کی تھی، جس کے بعد ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے 'آئٹم گرل' کہا تھا۔

مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ 'یقین نہیں آرہا ہے 2020 کو شروع ہوئے صرف 72 گھنٹے گزرے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، میرا خیال ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آزاد ملک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پروا کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کریں، یہ بات صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں، خدا ہم سب کی حفاظت کرے'

جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مہوش حیات پر تنقید کی اور لکھا کہ 'تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے کے لیے بلاتے؟'

اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت کو متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ خود مہوش حیات نے بھی انہیں کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ نے عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جبکہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں'۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔