صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

جنوری کے مہینے سے متعلق دلچسپ حقائق

ویب ڈیسک | اتوار جنوری 2020 

کچھ لوگ جنوری کو  ایک نئی شروعات کی علامت سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک یہ  بس ایک مہینہ ہے۔ذیل میں اس مہینے کے حوالے سے چند  تاریخی اور دلچسپ حقائق دئیے گئے ہیں۔
1۔جنوری کا نام رومی خدا جانوس (Janus) کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جانوس کودوسر سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک سر پچھلے سال اور ایک اگلے سال کو دیکھتا ہے۔
2۔ جنوری کے مہینے میں طلاقوں اور علیحدگیوں  کا تناسب دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

3۔لیپ کے سالوں میں جنوری ہمیشہ اُس دن سے شروع ہوتا ہے، جس دن اپریل اور جولائی شروع ہوتے ہیں۔

4۔تاریخ میں جنوری کے دوسرے نام بھی ملتے ہیں۔ اس کا ایک نام وولف موناتھ (Wulfmonath) بھی ہے، جو اینگلو سیکسن سے آیا ہے۔ اس مہینے بھوکے بھیڑیے آ کر  مردہ جانوروں کو کھایا کرتے تھے۔

روم کے قدیم بادشاہ شارلیمین اس مہینے کو ونٹر مانوتھ(Wintermanoth) یعنی سرد مہینہ کہا کرتے تھے۔

5۔اصل رومی کیلنڈر میں صرف 10 مہینے ہوتے تھے۔ اس  میں جنوری اور فروری شامل نہیں تھا۔

6۔ روم کے دوسرے بادشاہ  نوما پمپیلیوس نے جنوری اور فروری کو رومی کیلنڈر میں شامل کیا تاکہ یہ قمری کیلنڈر کے برابر ہو جائے۔ اس وقت جنوری میں صرف 30 دن تھے۔
7۔ جولیس سیزر نے جنوری میں  31 واں دن شامل کیا ۔
8۔ عام طور پر جنوری شمالی نصف کرے کا سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔
9۔ درجہ حرارت کے معاملے میں زمین کے جنوبی نصف کرے میں  جنوری کے برابر جولائی ہوتا ہے۔
10۔ برطانیہ میں کچھ لوگ اس مہینے کو  خشک جنوری یا ڈرائی جنوری کے طور پر مناتے ہیں۔ اس مہینے لوگ  پورا مہینہ شراب نوشی کو چھوڑ دیتے ہیں۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔