صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

پشاور'شہر بھر میں سپلائی کرنیوالامشہور منشیات فروش گرفتارکوکرلیا گیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 14 دسمبر 2019 

پشاور(کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں آئس ،ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر800گرام آئس ، 7 کلو گرام ہیروئن، 7 کلو گرام چرس اورایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ، گرفتار ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہکوں کومنشیات فراہم کرتا تھا، منشیات کے مکروہ دھندے کی رقم اور موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے ، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک مشہور منشیات فروش موجود ہے جو کہ شہر بھر میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے میں مصروف ہے،جس پر ایس پی سٹی محمد شعیب نے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان اور ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نعیم حیدر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاخصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود دیر کالونی میں واقع منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں آئس ،ہیروئن اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر800گرام آئس ، 7 کلو گرام ہیروئن، 7 کلو گرام چرس اورایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ، گرفتار ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہکوں کومنشیات فراہم کرتا تھا، منشیات کے مکروہ دھندے کی رقم اور موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے ، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔